10 Beneficial Foods and Tips to Improve Eyesight
Table of Contents
آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں انکے کمزور ہونے سے بچے ہوں یا بڑے دونوں پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں آنکھوں کی نظر چاہے قریب کی ہو یا دور کی دونوں ہی صورتوں میں پریشانی اور ذہنی تناؤ سے کمزور ہوتی ہیں۔ بہت سے بچوں کی نظریں پیدائشی کمزور ہوتی ہیں ،لیکن نظر کمزور ہونے کی صورت میں پریشان ہونے کے بجائے آنکھوں کی روشنی بڑھانے کی کوشش کریں۔بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو آنکھوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں-
اسی طرح غذاؤں کے ساتھ ساتھ زیادہ موبائل، ٹی وی کمپیوٹر سورج کی تیز روشنی اور رات کے وقت کم لائٹ میں اسٹذیز سے پرہیز کریں۔ہم ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے.. لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فون اور الیکٹرونک آلات کے بڑی تعداد میں ہر طرف پھیل جانے کے ساتھ ہم سب کو نظر کی کمزوری کا سامنا ہے۔ اسی طرح ہمارے بچوں کو بھی نظر سے متعلق مسائل درپیش ہیں۔ اس کے لیے ہم اپنے گھروں میں دستیاب بعض غذاؤں کے ذریعے خود کو نظر سے متعلق مسائل سے بچا سکتے ہیں
آنکھوں کو تندرست رکھنے کے لئے قبض نہیں ہونا چاہئے اسکے علاوہ متوازن غذاکا استعمال آنکھوں کی روشنی میں بہت معاون ہے۔
اب بات کرتے ہیں کہ وہ کون سی غذائیں ہیں جو نظر کی کمزوری کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

1-کیوی فروٹ
ترش پھلوں میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے، یہ نظر کی طاقت کو مضبوط کرتی ہے۔کیوی وٹامن”C” سے سب سے زیادہ بھرپور پھلوں میں سے ہے۔ یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ہوتا ہے اس کے علاوہ تناؤ کو کم کرتا ہے اور بینائی کی طاقت کو بہتر بناتا ہے۔
2-گاجر کا جُوس
گاجر بینائی کو مضبوط بنانے کے لئے بہترین عناصر میں سے ایک ہے، ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس گاجر کے جوس کا استعمال آپ کو بینائی کی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے، گاجر میں وٹامن اے، پوٹاشیم، کاربورہائیڈریٹ اور فائبر پائے جاتے ہیں، جو بینائی کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔گاجر کیروٹن اور وٹامن “A” سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ نظر کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہترین غذا میں سے ایک ہے۔
گاجر اور پالک کا رس 145 گرام ملا کر پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھ جاتی ہے
3-ٹماٹر
اگر نظر تھوڑی کمزور ہے تو ٹماٹر بے حد مفید ہے۔یہ بھی وٹامن”C” سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی لیے آنکھوں کی صحت کی مضبوطی کے لیے عمومی طور پر بہت فائدہ مند ہے۔
4-زیتون کا تیل
یہ مخلتف وٹامنوں اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
5-خشک میوہ جات

موسمِ سرما کے شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے جن میں خاص طور سے مونگ پھلی، اخروٹ پستہ، بادام، انجیر اور چلغوزے وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔تمام میوہ جات بالخصوص بادام ، مونگ پھلی میں وٹامن ای سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں، جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ لہذا ہر موسم میں ڈرائ فروٹس کو اپنی خوراک کا حصہ بنایئں۔تمام میوہ جات بالخصوص بادام ، مونگ پھلی میں وٹامن”E” سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔بادام، اخروٹ اور کاجو جیسے میوہ جات میں اومیگا 3 کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، یہ آنکھوں کی جھلی (retinas) کو تیز روشنی سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔بادام رات میں بھگو کر صبح چھلکا اتار کر بارہ گرام مکھن اور مصری میں ملا کرایک ماہ تک کھانے سے نظر تیز ہوجاتی ہے۔ اس کے علاؤہ چالیس دن تک سات بادام ، مصری ، سونف دونوں دس دس گرام پیس کر رات کو گرم دودھ کے ساتھ لینے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے اسکے بعد رات بھر پانی نہ پیئیں۔
6-سونف
کھانے کے بعد سونف کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔
پسی ہوئی سونف آدھا چمچ میں تھوڑی سی چینی ملاکر دودھ کے ساتھ لے لیں اس سے نظر بڑھے گی۔
7-مچھلی

آنکھوں کے پردوں کو دو قسم کے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنا کام درست طریقے سے کرسکیں، یہ دونوں فیٹی ایسڈز چربی والی مچھلی میں مل جاتے ہیں،
مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط اور خشک آنکھوں جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، اومیگا 3 آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔
8-پالک

پالک ایسی سبزی ہے، جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے، جو آپ کی آنکھوں کے لئے دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہے۔
پالک میں موجود لیوٹین ایسا جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی کمزوری اور موتیے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ بچوں کو جوس کی صورت میں پلائیں یا پھر سبزی کے طور پر ان کی غذا کا حصہ بنائیں۔
ہفتے میں دوبار پالک کا استعمال لازمی کریں۔پالک کو مختلف طریقے سے بنا کر کھایا جاسکتا ہے اور یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا کہ کیسے کھانا ہے بلکہ اس کا استعمال معمول بنا لینے کو یقینی بنائیں۔
9- انڈے کی زردی
انڈے میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو آپ کو رات کے اندھے پن کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔انڈے میں موجود زنک جسم کو لیوٹین استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے، یہ اجزا انڈے کی زردی میں پائے جاتے ہیں جو کہ سورج کی مضر روشنی سے آنکھوں کے پردے کو بچانے میں مدد دے سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہ بینائی کو کنٹرول کرنے والے نظام کے تحفظ کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
10-شکر قندی

شکر قندی
نارنجی یا اورنج رنگ کے پھلوں اور سبزیوں جیسے شکرقندی، گاجر، آم اور آڑو وغیرہ بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ وٹامن اے کی ایک قسم ہے جو بینائی کو درست رکھنے میں مدد دیتی ہے جبکہ تاریکی میں آنکھوں کو ایڈجسٹ ہونے میں بھی مدد دیتی ہے۔ ایک شکر قندی میں اتنی وٹامن سی ہوتی ہے جو کہ ایک دن کی ضروریات کا نصف ہوتی ہے جبکہ وٹامن ای بھی کچھ مقدار میں جسم کا حصہ بن جاتا ہے۔
آج کل نظر کی کمزوری ایک عام مسئلہ بن چکی ہے اور کم عمری سے ہی چشمہ لگ جاتا ہے۔تاہم اگر آپ کوشش کریں تو اچھی غذا سے اپنی آنکھوں کو قبل از وقت یا عمر کے ساتھ آنے والی کمزوری سے تحفظ دے سکتے ہیں اور چشمے لگانے سے بچ سکتے ہیں۔
-نظر ٹھیک کرنے سے متعلق کچھ ٹپس
پاؤں کے تلوؤں میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے-
آنکھوں کے آگے اندھیرا آتا ہو تو آنولے کا رس پانی میں ملا کر صبح و شام چار دن پینے سے فائدہ ہوتاہے ۔
تازہ دودھ چھان کر بغیر گرم کئے مصری یا شہد ، بھیگی ہوئی بیس کشمش کا پانی ملا کر چالیس دن پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے
دھنیا آنولے کے ساتھ پیس کر کھانے سے آنکھون کی کمزوری دور ہوتی ہے
صبح سویرے ننگے پاؤں سبز گھاس پر چلنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے
پھول گوبھی کا رس پینے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔
پودینے کے تیل کو اپنے ہاتھ پر مل کر سونگھیں-پودینے کا تیل دماغ کے اندر ان لہروں کو بڑھاتا ہے جو ہوشیاری اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں‘ یہ خوشبوئیں دماغ کے پیچیدہ نظام کو تحریک دیتی ہیں اور آنکھوں تک ان کے اثرات جاتے ہیں جن کی مدد سے آپ مدھم روشنی میں زیادہ آسانی سے دیکھنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔
ہر بار اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لیے کم از کم اپنا تولیہ استعمال کریں۔ تولیے کا مشترکہ استعمال سے آنکھوں کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

