For any inquiries, support, or feedback, feel free to reach out to PakHeal. Our team is available to assist you with your healthcare needs.

Let’s Stay In Touch

Shopping cart

Subtotal  0

View cartCheckout

ار ریگولر یا بے قائدہ پیریڈز کی وجوہات اور اس کا گھریلو علاج کی ٹپس

An image of causes of irregular periods

ار ریگولر یا" بے قائدہ پیریڈز" کی وجوہات اور اس کا گھریلو علاج کی ٹپس

An image of causes of irregular periods

Causes of "Irregular Periods" and Home Remedy Tips

ماہواری کی بے قاعدگی کا مسئلہ عورتوں میں عام ہے۔ایسے میں ایک ماہواری سے دوسری ماہواری تک کا وقفہ 35 دن سے زیادہ ہوجاتا ہے۔اصولی طور پر دو ماہواری کا وقفہ21 سے 35 دن تک کا ہونا چاہیے۔ اور اس دوران پیریڈ کا دورانیہ دو سے سات دن تک جاری رہتا ہے۔ عام طور پر ایک عورت کو سال میں گیارہ سے تیرہ ماہواریاں ہوتی ہیں

۔لیکن ماہواری کی بے قاعدگی کا شکار عورتوں کو سال میں چھ سے سات مرتبہ یا اس سے بھی کم ماہواری ہوتی ہے۔اس میں یا تو ایک ماہواری سے دوسری ماہواری کا وقفہ طویل ہو جاتا ہے یا پیریڈز کا وقت سات دن سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے،اس کے علاوہ غیر معمولی خون کا اخراج یعنی عام اخراج سے کم یا زیادہ بھی ماہواری کی بے قائدگیوں میں شامل ہے۔

بے قائدہ پیریڈز کی کیا وجوہات ہیں؟

An image of Causes of Irregular Periods

اس مسئلے کی کئی وجوہات ہیںان میں 

✓کھانے میں بے قاعدگی

✓وزن کا حد سے زیادہ بڑھنا یا گھٹنا

✓خون کی کمی

✓حیض کے دائمی طور پر بند ہونے کا وقت قریب آنا(مینو پوز)

✓تھائیرائڈ گلینڈ کی بے ترتیبی  ✓ہارمونز کا متوازن نہ ہونا وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ ✓جگر کی بیماری 

✓ٹی بی،

✓آنتوں میں سوزش

✓شوگر یا حال ہی میں بچے کی ولادت یا حمل گر جانا 

✓بہت زیادہ ورزش 

✓سگریٹ نوشی

✓پولی سسٹک اووری سنڈرم

✓الکوحل کا استعمال 

✓سفر

✓ذہنی دباؤ

✓بعض دواؤں کا استعمال جیسا کہ مانع حمل گولیاں بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتی ہیں۔

 

ار ریگولر پیریڈز کا گھریلو علاج " Home Remedies Tips"

An image of Home Remedies Tips

ہر عورت کی اپنا ایک انفرادی نظام ہوتا ہے،لہذا معمولی سی بے قاعدگی میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔

یہاں اس ویڈیو میں آپ کو میں ماہواری کو با قاعدہ بنانے کے لئے کچھ گھریلو علاج بتاؤں گی جو کافی فائدہ مند ثابت ہو گا۔

An image of Home Remedies Tips

ادرک کا استعمال

ادرک کا استعمال ماہوار ی کو صحیح کرنے کے ساتھ اس کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے اور دیر سے ہونے والی ماہواری کو صحیح وقت پر لے آتا ہے۔

۔ڈیڑھ چائے کا چمچ تازہ پسی ہوئی ادرک کو ایک کپ پانی میں پانچ سے سات منٹ تک ابالیں۔

۔تھوڑی چینی ملالیں

۔دن میں تین مرتبہ ہر کھانے کے بعد پیں۔

۔ایک مہینہ یا اس سے زیادہ استعمال کریں ار ریگولر پیریڈز کا مسلہ کافی حد تک ٹھیک ہو جاے گا۔

 

دارچینی

 

دار چینی گرم تاثیر رکھتی ہے، ماہواری میں ہونے والی اکڑاہٹ اور رکاوٹ کو دور کرتی ہے۔انسولین کی مقدار کو متوازن کرتی ہے جو پیریڈز کی باقاعدگی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے جن خواتین کی اووریز میں پولی سسٹ بن جاتی ہے اس میں بھی یہ فائدہ مند ہے۔اور ماہواری کو جاری کرتی ہے۔

 

۔ڈیڑھ چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر ایک گلاس دودھ میں ملائیں،اور روزانہ کئی ہفتوں تک استعمال کریں۔

۔دارچینی کی چائے بھی پی سکتے ہیں،یا دارچینی پاؤڈر اپنے کھانے میں چھڑک کر کھائیں۔یا دارچینی کا ٹکڑا روزانہ چبا کر کھائیں۔ 

 

تل اور گڑ

 

تل ہارمونز کی مقدار کو مناسب کرتے ہیں جس سے ماہواری وقت پر ہوتی ہے،یہ ہارمونز کی زیادتی کو روکتے اور کمی کو پورا کرتے ہیں۔

گڑ کی تاثیر بھی گرم ہوتی ہے۔اور یہ بھی ماہواری کو آسان اور باقاعدہ بناتا ہے۔

۔ایک مٹھی تل کو سوکھا بھون لیں۔

۔ایک چائے کا چمچ گڑ اور تل ملا کر پیس کر پاؤڈر بنالیں۔

۔روزانہ ایک چمچ نہارمنہ کھائیں۔دونوں ماہواریوں کے درمیانی حصے میں یا ماہواری سے دو ہفتہ پہلے شروع کریں۔کچھ ماہ تک جاری رکھیں

خالی گڑ کا ایک ٹکڑا روزانہ کھانے سے بھی یہ نظام ٹھیک رہے گا۔

لیکن یاد رہے کہ ماہواری کے دوران یہ دوا استعمال نہ کریں۔

 

ایلوویرا

 

ہارمونز کی بے ترتیبی کو درست کر کے ماہواری کو باقاعدہ بناتا ہے۔

۔ایک پتے سے ایلوویرا جیل نکال لیں۔

۔ایک چائے کا چمچ شہد کے ساتھ ملا لیں ۔

۔صبح نہار منہ استعمال کریں

۔یہ علاج تین ماہ تک جاری رکھیں۔ یہ بھی ماہواری کے دوران نہ لیں۔

 

ہلدی

 

ہلدی کی تاثیر گرم ہے۔ماہواری کو باقاعدہ بنانے کے ساتھ درد کو بھی کم کرتی ہے۔

۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی دودھ ،شہد یا گڑ کے ساتھ لیں۔

روزانہ استعمال کریں جب تک آپ فرق محسوس نہ کر لیں

 

کچا پپیتہ

 

کچا پپیتہ یوٹرس کے پٹھوں کی کارکردگی کو درست کرتا ہے۔خاص طور پر ان خواتین کے لئے جن کا حیض بند ہونے والا ہو۔کچے پپیتے کا رس کچھ ماہ تک استعمال کریں۔لیکن پیریڈ کے دوران نہ لیں۔

 

ثابت دھنیہ

 

ایک چائے کا چمچ دھنیہ دو کپ پانی میں اتنا ابالیں کہ ایک کپ رہ جائے،چھان کر دن میں تین دفعہ پیریڈ سے پہلے استعمال کریں۔

کچھ مہینوں تک جاری رکھیں۔

 

وٹامن سی لیں

 

وٹامن سی جسم میں ایسٹروجن پیدا کرتا ہے جس سے بلیڈنگ شروع ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ آپ وٹامن سی کی سپلیمنٹس بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔ یا اورینج، لیموں کا استعمال بھی بڑھا سکتی ہیں 

 

گاجر کا رس

 

گاجر میں آئرن کی وافر مقدار موجود ہے ۔ اس لیے اس کا رس ماہواری کو باقاعدہ بنانے کے لیے بہترین ہے۔اس کے علاوہ ثابت گاجر بھی ہارمونز کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

ایک گلاس گاجر کا جوس تین ماہ تک پئیں ۔آپ اس کو کسی اور سبزی کے ساتھ بھی ملا کر پی سکتی ہیں۔

 

پودینہ

سوکھا پودینہ اور شہد بھی ماہواری کا بہترین علاج ہے۔

ایک چائے کا چمچ سوکھا ہوا پودینہ پاؤڈر کی شکل میں ایک چائے کا چمچ شہد کے ساتھ ملا کر دن میں دفعہ لیں۔

کچھ ہفتے تک استعمال کریں۔

 

سونف

 

سونف کا استعمال بھی ماہواری کو باقاعدہ بنانے کے لیے بہت ہے۔

ایک گلاس پانی میں دو کھانے کے چمچ سونف پوری رات کے لیے بھگودیں اور صبح چھان کر پی لیں۔

ایک مہینے تک یا جب تک آپ کے ایام باقاعدہ نہ ہوجائیں استعمال کریں۔

 

ان ہوم رمیڈیز کے استعمال سے پیریڈز کی معمولی بے قاعدگی کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

لیکن ڈاکٹر کو اس وقت فورا دکھائیں جب آپ کو 

٭90یا اس سے زیادہ دن تک پیریڈز نہ ہونا

٭21دن سے پہلے دوبارہ پیریڈز ہو جاتے ہوں

٭پیریڈز میں اچانک بے قاعدگی پیدا ہو گیئ ہو یعنی پہلے نارمل تھے اچانک ار ریگولر پیریڈز ہو گئے 

٭بہت زیادہ بلیڈنگ ہونا

ڈاکٹر پریڈز میں بے قائدگی کی اصل وجہ کا پتا لگانے کے بعد ہی صحیح علاج تجویز کر سکتی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *