For any inquiries, support, or feedback, feel free to reach out to PakHeal. Our team is available to assist you with your healthcare needs.

Let’s Stay In Touch

Shopping cart

Subtotal  0

View cartCheckout

بچوں کا گلا خراب ہونے کی بیماری ، علامات ، احتیاط اور گھریلو علاج کیا ہے؟

An image of a sore throat in children

جدید دور میں جہاں بہت سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں وہیں گلے کے امراض میں بھی بے حد اضافہ ہورہا ہے۔ خصوصاً بچوں کے گلے میں انفیکشن اور ٹانسلز بھی بہت عام ہیں۔ جس کی بہت سی وجوہات ہیں جن سے بچنا آج کل کے دور میں قدرے مشکل ہو گیا ہے۔ مگر پرہیز اور علاج اِس بیماری سے بچاؤ کا بہترین حل ہے۔ ورنہ ہماری بے پروائی سے یہ بیماری پیچیدہ بیماریوں کی شکل اختیار کرسکتی ہے ۔

انسانی جسم میں حلق یعنی گلا ایک ایسا مقام یا جنکشن ہے، جہاں سے کئی راستے شروع ہوتے ہیں یا ان کا اختتام ہوتا ہے۔ مثلاً جہاں منہ کی حدود ختم ہوں، وہاں سے غذا اور ہوا کی نالیاں شروع ہوتی ہیں۔ دونوں کانوں اور آنکھوں سے بھی ایک باریک ٹیوب حلق میں جا کر کھلتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی دوا کان یا آنکھ میں ڈالی جائے تو کچھ ہی دیر بعد اس کا Taste منہ میں محسوس ہوتا ہے۔اسی طرح روتے وقت آنسو ناک اور حلق میں پہنچ جاتے ہیں۔ ناک کے سوراخوں کا اختتام بھی حلق میں ہوتا ہے۔انہی وجوہات کی بنا پر حلق کو جنکشن کہا جا سکتا ہے، جہاں جراثیم ایک راستے سے آکر دوسرے میں داخل ہوتے ہیں اس لیے وہاں بیماری پھیلنے کے خطرات ہر وقت رہتے ہیں۔

 

گلے میں تکلیف ہونا کوئی ایسا اہم مسئلہ نہیں ہے کیونکہ دُکھتے گلوں کا علاج عموماً گھر پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ گلے کی پیچید گیوں میں ایسے اثرات یا مسائل شامل ہیں جس میں نہ چاہتے ہوئے بھی آپ یا آپ کا بچہ مبتلا ہوسکتا ہے۔ اس لیے گلے کی ابتدائی تکالیف میں ہی آپ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

گلے میں درد کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟

"Sore Throat in Children—Causes"

An image of sore throat in children—causes

✓گلا خراب 

✓گلے کی غدود میں سوزش یا ✓گلے آنا

✓ٹانسلز 

✓نزلہ ،زکام ، ناک بند ہونا 

 ✓بلغم کا حلق میں گرنا 

✓نکسیر پھوٹنا

✓گلہ پکنا

✓آواز کا بیٹھ جانا

✓گردن میں گلٹیاں

یہ سب گلا دکھنے کی وجوہات ہیں اور گلے کی عام بیماریاں ہیں جن کا احتیاطی تدابیر سے بھی علاج کیا جا سکتا ہے۔ گلے میں بلغم گرنے والے افراد کو ناک یا منہ ،ماسک یا کپڑے سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے

گلا دکھنے کی علامات کیا ہیں؟

An image of sore throat in children—symptoms

✓آپ کا بچہ گلا یا گردن دْکھنے کی شکایت کر سکتا ہے۔

✓آپ کا بچہ کچھ بھی نگلنے، پینے، یا کھانے کے دوران گلا دکھنے کی شکایت کر سکتا ہے۔✓چھوٹے بچے اس موقع پر کچھ بھی کھانے یا پینے سے انکار کر دیتے ہیں یا معمول سے کم مقدار میں کھاتے ہیں، یا پھر کھانے اور نگلنے کے دوران روتے ہیں۔

✓بچوں کو بخار، کھانسی، ناک بہنے اور گلے یا آواز بیٹھ جانے کی شکایت ہو سکتی ہے۔

✓کچھ بچوں کو متلی اور پیٹ (معدے) میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔

✓بچوں کا گلا معمول سے زیادہ سرخ ہو سکتا ہے اور اس میں بلغم بھی ہو سکتی ہے۔ یہ علامات سوزش زدہ گلے کے ساتھ عام ہوتی ہیں۔

اگر بچوں کا گلا خراب ہو تو آپ کیا احتیاطی تدابیر اور گھریلو علاج کر سکتے ہیں؟

گلے کی مختلف تکالیف کے لیے دوائیوں کا استعمال کرتے وقت اس بات کا تعین کرنا بہت ضروری ہے کہ واقعی دوا کی ضرورت بھی ہے کہ نہیں۔ معمولی گلا خراب ہونے یا گلے میں خارش ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ کھانے پینے میں احتیاط نہ کرنے اور بہت زیادہ ٹھنڈی یا زیادہ گرم اشیاء کھانے سے بھی گلا خراب ہو جاتا ہے جو ایک آدھ دن بعد خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اب بات کرتے ہیں احتیاطی تدابیر اور گھریلو علاج کی جو اس صورت میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

 

✓اگر آپ کے بچے کو کچھ نگلنے میں مشکل ہو رہی ہو، تو ایسے میں اُسے بآسانی نگلی جاسکنے والی نرم غذائیں دیں۔

 

✓چھوٹے بچے کو خالص شہد دیں تاکہ اُس کے گلے کو سکون مل سکے اور یہ کھانسی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

 

✓ادرک کے رس میں شہد ملا کر چاٹنے سے بھی گلا ٹھیک ہو جاتاہے

 

✓آواز بیٹھ جانے کی صورت میں آدھا لیٹر پانی میں تھوڑی سی سونف ڈال کر پکائیں۔چوتھا حصہ رہ جائے تو اسے اتار کر حسب ذائقہ چینی ملا کر دو تین بار دن میں استعمال کریں۔ آواز ٹھیک ہو جائے گی

 

✓ایک لیموں کو پانی میں دس منٹ تک ابالیں۔ اس کا جوس نکال کر ایک گلاس میں ڈالیں۔ اس میں دو چمچ گلیسرین ڈال کر اچھی طرح ہلائیں دو چمچ شہد ڈالیں اور گلاس کو پانی سے بھر لیں۔ کھانسی کا قدرتی شربت تیار ہے۔ گلے کی خرابی میں ہونے والی کھانسی کے دوران پانچ دن تک دو چمچ صبح، دوپہر، شام استعمال کریں انشاء اللہ افاقہ ہو گا

 

✓کالی مرچ جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے اور گلے کی سوزش میں انتہائی فائدہ مند ہے، ہر کھانے کے بعد 4 سے 5 دانے کالی مرچ کو پیس کر چائے کی چمچ دیسی گھی گرم کرکے اس میں مکس کریں اور اسے بچے کو پینے کو دیں یہ گلے کی درد میں فوری راحت کا باعث بنے گا اور بیٹھی ہُوئی آواز کو درست کردے گا۔

 

✓بڑے بچے نمک والے نیم گرم پانی سے غرارے کرنے کی کوشش کروائیں۔ گلے کی سوجن کو کم کرنے کے لئے نمکین پانی کے غرارے بہت ہی کار آمد ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف سوجن کو کم کرتی ہے بلکہ پھیلنے والے بیکٹیریا کو بھی روکتی ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق ایک گلاس پانی میں آدھا چمچ نمک ملا کر غرارے کرکے اسے افاقہ ہوتا ہے۔

 

✓منہ کھول کر سونا گلا دْکھنے کا باعث بن سکتا ہے اگر آپ کے بچے کا گلا دْکھ رہا ہو تو اُسے پینے کے لیے کچھ نہ کچھ دیتی رہیں۔

 

✓رات کو ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں تاکہ فضا میں نمی ہو۔ یہ خشک دْکھتے گلے کو سکون پہنچانے میں مدد کر سکتا ہے۔

 

✓ بچوں کو چکن سوپ کا استعمال کروایں پرانے نسخوں پر ایک نسخہ چیکن سوپ بھی ہوتا ہے جس سے گلے کے درد سے نجات ملتی ہے۔یہ سوجے ہوئے گلے کو آرام پہنچتا ہے

 

 

 

An Image of sore throat in children home remedies

✓اگر یہ مسئلہ مستقل ہو اور اُس کے ساتھ خراٹے،سانس لینے میں مشکل، یا دن کے اوقات میں غنودگی ہو تو اپنے ڈاکٹر کے ساتھ اس مسئلے پر بات کریں اور باقاعدگی سے بچے کو اُس کے پاس لے جائیں۔

✓ بیڈ ریسٹ یہ ایسا طریقہ علاج ہے جس میں دوائی کی بجائے احتیاط کا دامن پکڑا جاتا ہے اور درد سے نجات پائی جاتی ہے۔ گلے کے درد اور سوجن کی وجہ کولڈ وائرس ہے اور اس کی خوراک وقت سے ملنے والے باقی  وائرس اور بیکٹیریا ہوتے ہیں لہٰذا ان سے بچنے کے لئے ریسٹ یعنی آرام بہت ضروری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *