What are the signs that labor pains have started, and when should you see a doctor?
Table of Contents
لیبر پین کب شروع ہوتی ہے یہ بات تجربہ کار مائیں بھی نہیں بتا سکتی کیونکہ اکثر ظاہر ہونے والی نشانیاں غلط بھی ہوسکتی ہیں ۔اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو درد لیبر کا محسوس ہوتا ہے وہ حقیقت میں زیادہ کھا لینے کی وجہ سے پیٹ کا درد ہوتا ہے۔لیبر پین کو پہچاننا اس وقت تک مشکل ہوتا ہے جب تک درد پوری طرح نہ آنے لگیں۔اس لئے یہ جاننے کے لئے کہ ہاسپٹل کب جانا ہے اور کب بچے کی پیدائش کا وقت ہے اس کے لیے کچھ نشانیاں معلوم ہونا ضروری ہیں۔

پانی کا بہہ جانا
آپ کے بچے کی حفاظت دراصل پانی کے ایک تھیلے کے ذریعہ ہوتی ہے۔ لیبر کی حالت میں یہ تھیلی ہھٹ جاتی ہے اور پانی رس رس کر نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کی بچہ دانی میں اسی وقت contractions ہوتی ہیں تو اسے لیبر کی ایک علامت مانا جاتا ہے۔
اکثر حاملہ خواتین اس بات سے ڈرتی ہیں کہ ایسا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے کہ پانی کی تھیلی پھٹ جاۓ۔لیکن ایسا بہت کم خواتین کے ساتھ ہوتا ہےکہ لیبر سے پہلے بچہ دانی میں موجود پانی کی تھیلی پھٹ جاتی ہے اور پھر لیبر پین شروع ہوجاتی ہے ۔اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو بھی پانی ایک دم نہیں بہہ جاتا۔پانی کی تھیلی پھٹ جانا لیبر شروع ہونے کی اہم علامت ہے۔اس کے باوجود 80 فیصد خواتین میں تھیلی پھٹنے کے بعد بھی ولادت میں 8 سے 9 گھنٹے تک لگ جاتے ہیں
کسی بھی مادے یا رطوبت کا ڈسچارج ہونا

پریگنینسی کے دوران بچہ دانی/ یوٹرس ایک گاڑھے مادے کے ذریعے بند رہتی ہے یہ مادہ قدرتی طور پر بچے کو انفیکشن سے محفوظ کرتا ہے۔لیکن جیسے جیسے لیبر کا وقت قریب آتا ہے یوٹرس ڈلیوری کے لئے نرم ہونے لگتا ہے۔ساتھ ہی اس سے گاڑھا مادہ ڈسچارج ہونے لگتا ہے بعض اوقات اس کے ساتھ خون بھی شامل ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں ڈلیوری کا وقت چند گھنٹوں ،دنوں بعد بھی ہو سکتاہے۔لیکن یہ بھی لیبر کی نشانی میں سے ایک نشانی ہے۔
بہت تیز دردوں کا آنا
درد ہونا لیبر کی واضح نشانی ہے لیکن حمل کے آخری ہفتوں میں ہونے والے غلط دردوں (False labour) کو بھی خواتین لیبر پین سمجھ لیتی ہیں لیکن یہ درد مستقل اورشدید نہیں ہوتے اور خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔یہ درد عام طور پر بھوک یا پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں لہذا ایسے میں کچھ کھاپی لیا جائے تویہ درد خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔
اصل لیبر پین ڈلیوری تک بڑھتے ہی جاتے ہیں اور کم نہیں ہوتے۔درد آنے کا وقفہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتاجاتا ہے جو دردپہلے 5 سے 10 منٹ کے وقفے سے آتی ہیں وہ پھر 3 سے 5 منٹ کے وقفے سے آنے لگتے ہیں ۔یہ درد کمرسے اٹھ کر پیٹ کی طرف جاتاہے ۔
کمر میں شدید قسم کا درد ہونا

اکثر حاملہ خواتین کی کمر میں حمل کے شروع مہینوں سے ہی درد ہوتا رہتاہے۔لیکن اگر یہ درد بہت شدید ہو جائے تو یہ بھی لیبر پین کی نشانی ہے۔عام طور پر بچے کے چہرے اور ماں کی ریڑھ کی ہڈی کے درمیان آنول ہوتی ہے۔لیکن بعض اوقات بچے کا سر ماں کی ریڑھ کی ہٖڈی کے قریب ہوتا ہے اور اس طرح ماں کی ریڑھ کی ہڈی پر زور پڑتا ہے جس کی وجہ سے درد پیٹ تک تو جاتا ہے لیکن کمر میں بہت شدید درد ہوتا ہے۔کمر کا شدید درد اس بات کی نشانی ہے کہ آپ لیبر کے بالکل قریب ہیں..
ماں کو لیبر پین کا کب پتہ چلتا ہے
ہر عورت کی لیبر کی حالت مختلف ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے تقریباً ایک مہینہ پہلے ہی آپ کا جسم لیبر کے لیے تیار ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ کچھ عورتوں میں سروکس(cervix) یعنی بچے دانی کا منہ پہلے ہی کھلنا شروع ہوجاتا ہےاور بچے کا سر پیدائش کی پوزیشن میں جانا شروع ہوجاتا ہے لیکن اگر اس کے ساتھ یہ علامات ہوں تو جان لیں کہ آپ لیبر کی حالت میں ہیں.
-پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہو، بالکل ویسے ہی جیسے ایام حیض یعنی پیریڈز کے دوران ہوتا ہے
-ویجائینا سے پانی نکلے لیکن ساتھ ہی بچہ دانی میں contractions محسوس ہوں
-شدید درد ہو اور درد کا وقفہ کم سے کم ہو
ڈاکٹر کے پاس کب جائیں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ لیبر کی حالت میں ہیں لیکن آپ کوپوری طرح اس کا یقین نہیں ہے تو اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ عورتیں لیبر کی حالت کے بارے میں نہیں جانتی اور انہیں ڈاکٹر کے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے.
فورا ڈاکٹر سے چیک کروائیں اگر:
-پانی کی تھیلی پھٹ گئی ہو
-ویجائینا(vagina) سے خون آ جاۓ
-آپ کو بخارہو، شدید سر درد ہو -کوئ پریشانی ہو یا پیٹ میں درد ہو رہا ہو۔

