Table of Contents
Use of Folic Acid During Pregnancy
حمل میں فولک ایسڈ کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ فولک ایسڈ دوا نہیں ہے بلکہ یہ غذا کی طرح جسم میں خون پیدا کرتی ہیں۔
بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی بہتر نشونما اور گروتھ کے لیےڈاکٹر فولک ایسڈ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ فولک ایسڈ کو روزانہ اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

فولک ایسڈ کیا ہے
فولک ایسڈ وٹامن B9 کی قسم ہے جسے فولیٹ (Folate)بھی کہتے ہیں۔ فولیٹ خون کے سرخ خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی نشونما میں بھی مدد کرتا ہے۔
فولک ایسڈ کب کھانا چاہیے
یہ حمل کے شروع کے دنوں میں لینا چاہیے جب بچے کی گروتھ میں خرابی ہونے کے چانسز ہوتے ہیں اس لیے ڈاکٹر اسے حمل کے شروع یا حمل سے پہلے ہی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ تاکہ جب آپ کا بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی بن رہی ہو تو آپ کے جسم میں فولک ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہو۔ ایک ڈاکٹر کے مطابق جو مائیں حاملہ ہونے کے ایک سال پہلےسے ہی فولک ایسڈ کھانا شروع کر دیتی ہیں ان میں premature بچے کی پیدائش کے چانسز-50 سے 90 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔
کیا اچھی غذا سے فولک ایسڈ لے سکتے ہیں

حمل کے دوران آپ کو فولک ایسڈ کی وافر مقدار چاہیے ہوتی ہے لیکن فولک ایسڈ عام طور پر غذاؤں میں اس مقدار میں نہیں پایا جاتا جو آپ کی کمی کو پورا کرسکے۔ لہذا ڈاکٹر یہ کمی پوری کرنے کے لیے ان ادویات کا استعمال تجویز کرتے ہیں جن میں فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ فولک ایسڈ کے کے لیے سب سے بہترین غذا دلیہ گہرے سبز رنگ کی سبزیاں مثلاً پالک، ساگ، میتھی وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
فولک ایسڈ کے فائدے

فولک ایسڈ کے استعمال سے نیورل ٹیوب (neural tube)کی نقص سے بچا جا سکتا ہے۔ نیورل ٹیوب دراصل بچے کا وہ حصہ ہوتا ہے جس سے بچے کا دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا بنتی ہے۔اگر آپ کے جسم میں فولک ایسڈ کی وافر مقدار موجود نہ ہو تو نیورل ٹیوب صحیح طرح بند نہیں ہوتی جس کی وجہ سے بچے میں اس کے بہت سیریس ہیلتھ اشوز پیدا ہوجاتے ہیں جن کا تعلق دماغ اور ریڑھ کی ہڈی سے ہوتا ہے۔مثلاً:
ریڑھ کی ہڈی کا نامکمل بننا
-حرام مغز(spinal cord) اور مہروں کی نشوونما ٹھیک سے نہ ہونا جس کی وجہ سے ريڑھ کی ہڈی میں خالی جگہ رہ جاتی ہے ایسے بچے تمام عمر کے لیے ذہنی معزور ہوتے ہیں
یا دماغ کی اہم چیزیں نہیں بنتی ایسے بچے مشکل سے بچتے ہیں
لیکن ان سب سے بچنے کےلیے ہم فولک ایسڈ کا استعمال کر سکتے ہیں اور ایسی صورتحال سے بچ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خاندان میں ایسی کوئی ہسٹری موجود ہے تو آپ کو اگلے بچے کے لیے فولک ایسڈ کی مقدار زیادہ کرنی پڑے گی تاکہ آپ اگلی بار اس سے بچ سکیں۔ ڈاکٹر کو اس کے بارے میں آگاہ کیجیے تاکہ وہ آپ کو اسی کے مطابق خوراک ، ادویات اور مشورے دے سکے۔
اس کے علاوہ فولک ایسڈ آپکے بچے اور آپ کو بہت سی مشکلات سے بچاتا ہے جیسا کہ
-پیدائشی طور پر بچے کے کٹے ہونٹ اور تالو
-وقت سے پہلے پیدائش
-آبورشن (Abortion)
اس کے علاوہ فولک ایسڈ دوران حمل پچیدگیاں مثلاً جس میں ماں کا ہائی بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ ٹانگوں ہاتھوں اور پیروں کی سوجن بھی بڑھ جاتی ہے کو بھی کم کرتا ہے
فولک ایسڈ کی کتنی مقدار لینی چاہیے

خواتین جو بچہ پیدا کرنا چاہتی ہیں ان کو ڈاکٹرز روزانہ کم از کم 400 مائیکرو گرام فالک ایسڈ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ کوئی ملٹی وٹامنز کھا رہی ہیں تو اس کے پیچھے دی گئی لسٹ میں دیکھیے کہ کیا یہ آپ کو فالک ایسڈ کی ضروری مقدار فراہم کر رہا ہے؟
-اگر آپ conceive کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو 400 مائیکروگرام فولک ایسڈ لینے کی ضرورت ہے.
-اسی طرح حمل کے تین ماہ میں بھی 400 مائیکروگرام اور 4 سے 9 ماہ تک 600 مائیکروگرام لیں لیکن اگر آپ لمبے عرصے کے لیے نہیں لے سکتی تو کم سے کم حمل کے پہلے بارہ ہفتوں تک روزانہ 400 ملی گرام فولک ایسڈ کا استعمال لازمی کریں یہ بہت اہم ہے۔ یہ گولیاں خالی پیٹ نہ کھائیں بلکہ کھانے کے درمیان میں کھائیں۔یہ گولیاں پانی یا لیموں پانی کے ساتھ کھائیں کیونکہ اس طرح یہ جلدی جسم میں جذب ہوتی ہے۔
فولک ایسڈ کھانے کے بعد کچھ سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے جیسے
پیٹ میں درد, کالے پاخانے, قبض, نرم پاخانہ دل گھبرانا یا متلی آنا سینے میں جلن وغیرہ
لیکن یہ اتنی پریشانی کی بات نہیں کالے پاخانوں کا مطلب ہے کہ فولک ایسڈ جسم میں جذب ہو رہا ہے۔دوائی جاری رکھیں3 سے 5 دنوں میں مسئلہ خود بخود ہی حل ہوجائیگا۔گولیاں کھانے کے درمیان میں کھاکر دیکھیں۔چائے یا دودھ پینے کے تین گھنٹے بعد تک گولی نہ کھائیں۔

