Table of Contents
جسم میں متوازن ہارمون اور چمکدار جلد کا کون خواہش مند نہیں ہوتا۔کچھ غذائیت سے بھرپور کھانے ہر ایک کو اس قابل کر سکتے ہیں ۔ہارمونز ہمارے موڈ ،نظام ہضم توانائ ،نشونماء اور جلد کی ساخت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
آگر ہم ایسی غذائیں نہ کھائیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہے تو ہمارا جسم صحیح مقدار میں ہارمونز پیدا نہیں کرسکے گا۔اس طرح ہارمونز کا توازن قائم نہیں رہے گا کیونکہ جسم کو نشونما کے ذرائع حاصل نہیں ہو سکیں گے۔خواتین میں ہارمونز کا نظام زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے اور اس میں انتشار کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔یہ جاننا ضروری ہے کہ ہارمونز کا نظام متاثر ہو تو مزاج، رویہ، اچھی شخصیت اور ظاہری روپ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ہارمونل عدم توازن ایک عام مسئلہ ہے جس میں بانجھ پن ، افسردگی یا حراستی میں کمی اور پٹھوں کی طاقت جیسے بہت سے حالات ہیں۔خوش قسمتی سے ، اس مسئلے کے علاج اور ہارمون کو متوازن رکھنے کے لئے قدرتی اور طبی طریقے موجود ہیں۔ اگرچہ آپ کی غذا اور طرز زندگی میں کچھ آسان تبدیلیاں کرنا مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ، لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی پریشانی ہے تو آپ کو پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہئے
ہارمونز بنانے والی غذا
ہمارے جسم کو تین بڑی غذاؤں یعنی کاربوہائڈریٹ، پروٹین اور فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
فیٹس ہارمونز کو متوازن بنانے کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔برسوں سے ہم سنتے آرہے ہیں کہ چکنائی سے پاک کھانے اچھے ہیں جبکہ کولیسٹرول اور فیٹس اچھے نہیں ہیں لیکن یہاں معاملہ کچھ الٹا ہے۔نئے ہارمونز بنانے اور متوازن رکھنے کے لئے ہمیں صحت مند فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔کچھ فیٹی ایسڈ اور کولیسٹرول کی مدد سے ہارمونز بنتے ہیں۔اگر ہم یہ غذائیں نہ لیں تو ہارمونز کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔کیونکہ ہمارے جسم کو صحیح غذائیت نہیں ملتی۔ہمارے جسم کو نئے سیل بنانے اور ہارمونز کو بننے کے لئے فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ عورت کے تولیدی نظام کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں ۔
متوازن ہارمونز کے لئے غذائیں
پروٹین سے بھرپور ہونی چاہیے اینٹی اوکسی ڈنٹ سے بھر پور سبزیاں اور بعض جڑی بوٹیاں جسم کی نشونما میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔ اس کے علاوہ
پروٹین ,میوے ،پھلیاں ،مسور کی دال ،گائے کا گوشت ،مچھلی ہارمونز کو متوازن رکھنے کے لیے مفید ہوتی ہیں۔۔
"تخم بالنگو" Basil Seeds

بالنگو جسے چیا سیڈ بھی کہا جاتا ہےاس میں دودھ سے پانچ گنا زیادہ کیلشیم ہوتا ہے اور دودھ سے سات گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے، اور ہارمون کے مسائل سے دل برداشتہ خواتین کے لیے سب سے بڑی خوشی کی بات یہ کہ اس میں قدرتی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی کافی زیادہ مقدار ہوتی ہے، اس لیے روزانہ ایک گلاس دودھ یا پانی میں دو چمچ تخم بالنگو ڈال کر پی جایا کریں، یہ شربت نیند کو بہتر کرنے، اکثر قسم کے کینسر، خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے، انتڑیوں کی صفائی کرنے، اور سب سے بڑھ کر آپ کی ہارمونز پرابلم کو حل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، اور انسان کے مدافعتی نظام کو طاقت ور کرنے میں بھی بے مثال ہیں۔
ہارمونز کو متوازن رکھنے والے فیٹس "Fats "

ناریل کا تیل
ناریل کا تیل دل کے لیے نقصان دہ ہے یہ بات غلط ہے بلکہ یہ تیل دل کے اکثر امراض میں دل کی حفاظت کا کام سرانجام دیتا ہے ان سب امراض سے چھٹکارا پانے کے لیے روزانہ دو سے تین کھانے کے چمچ ناریل کا تیل لازمی پیئں یا کھانا پکانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ناریل کا تیل اور اس سے بنی اشیاء ہارمونز کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔۔اس میں موجود لارک ایسڈ جو ہارمونز کی پیداوار کے لئے بہت مفید ہے۔اور جلد کو صحت مند بناتا ہے ۔جسم میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس کوختم کرتا ہے اور توانائی فراہم کرتا ہے۔آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اور جسم کی نشونما تیز کرتا ہے۔
مکھن اور گھی کا استعمال
مکھن یا گھی وٹامن اے، ڈی ،ای اور کے ٹو سے بھرپور فیٹس فراہم کرتا ہے۔یہ غذائیں ہارمونز کی پیداوار کا ذریعہ ہیں ۔مکھن وافر مقدار میں فیٹی ایسڈ فراہم کرتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور جسم کی نشونما کو تیز تر کرتا ہے اور جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس سے مقابلہ کرتا ہے۔
انڈے کی زردی
انڈے کی ذردی میں لاتعداد وٹامن اور معدنیات ہوتے ہیں جن مین وٹامن بی ٹو ، بی 9، وٹامن اے، آئرن ،کیلشئم،فاسفورس اور پوٹاشئم شامل ہوتے ہیں ۔یہ سب صحت مند نظام تولید ،ہارمونز کے توازن اور صحت مند جلد کے لئے معاون ثابت ہوتے ہیں۔۔
اس کے علاوہ میوے، بیج ،زیتون اور زیتون کا تیل، مچھلی کا تیل،اور دودھ سے بنی خالص دیسی اشیاء ہارمونز کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
"سبزیوں کا استعمال"Use of Vegetables

گہرے رنگ کی سبزیاں
گہرے سبز رنگ کی سبزیاں جیسے بروکولی، پالک، بند گوبھی، کھیرا اینٹی اوکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہیں اور ہارمونز کے لیول کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔۔
خوش رنگ سبزیاں
نارنجی شملہ مرچ لال، بند گوبھی، سفید اور لال پیاز ،ٹماٹراور گاجر۔ اس کے علاوہ اسٹارچ والی سبزیاں بھی نظرانداز نہ کریں ۔شکر قندی،شلجم اور چقندر وغیرہ یہ تمام سبزیاں ہارمونز کے توازن کو بر قرار رکھنے کے لیے نہایت ہی مفید ہیں
کون سی غذائیں ہارمونز کے عدم توازن میں نہیں کھانا چاہیے؟
-تلی ہوئی ، میٹھی اور چربی والی کھانوں سے پرہیز کریں۔
میٹھی اور چربی والے کھانوں سے ہارمونل توازن بگڑنے کا خطرہ بڑھتا ہے اس لیے ایسے کھانوں سے پرہیز کریں۔۔
-جنک فوڈ کھانے سے avoid کریں
-پروسیز شدہ اور پیک شدہ کھانے نہ کھائیں
-کیفین اور الکحل سے پرہیز کریں۔
ڈائٹ پلان بنایئں اور اسکے مطابق کھائیں پئیں۔۔
-صحت مند وزن رکھیں۔ زیادہ وزن یا موٹاپا ہارمونل عدم توازن کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے اپنے قد کے مطابق وزن کو maintain رکھیں۔۔


