Vaginal Infections in Women—Causes and Care
Table of Contents
ویجائنل انفیکشن ایک قسم کے فنگس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ ایک عام بیماری ہے جو ویجائینا میں ہوتا ہے. ℅75 فیصد خواتین کو کسی نہ کسی وقت یہ انفیکشن ضرور متاثر کرتی ہے. یہ انفیکشن میرڈ اور
ان میرڈ دونوں خواتین میں ہوسکتی ہے. یہ انفیکشن کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے کچھ خواتین کو پیریڈز ختم ہونے کے بعد یہ انفیکشن ہوسکتا ہے.
تمام عورتوں کو ان کی اندام نہانی(vagina) کی کئیر کرنا ضروری ہے. ایک صحت مند اندام نہانی (vagina) میں فائدہ مند بیکٹیریا قدرتی طور پر موجود ہوتے ہیں جو انفیکشن کو روکنے میں مدد دیتے ہیں.
انفیکشن کی کیا علامات ہو سکتی ہیں

ویجائینا کے انفیکشن ویجائنل ڈسچارج جو عام طور پر گاڑھا اور سفید ہوتا ہے۔ نارملی بھی عورت کی ویجائینا سے ڈسچارج ہوتا ہے لیکن صحت مند خواتین کا ڈسچارج سفید ، صاف اور بدبو سے پاک ہوتا ہےاور اس کے اخراج سے کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی. اور انفیکشن میں ڈسچارج کے ساتھ خارش , درد سوزش ہوتی ہے اور یہ عام ڈسچارج کی نسبت بدبودار بھی ہوتا ہے
۔ ویجائنہ اور اس کے آس پاس شدید خارش ہونا۔
۔ شدید جلن یا سوزش ہونا۔
۔پیشاب کرتے ہوئے جلن یا سوزش ہونا۔
۔ویجائینا کا سرخی مائل یا اس پر سوجن ہوجانا۔
یہ سب ویجائینا کے انفیکشن کی علامات ہیں
اس انفیکشن کا علاج کیا ہے
What is the treatment for this infection?

صفائ کا خیال رکھیں
تیز خوشبو والے صابن کے استعمال سے گریز کریں
خواتین جسم کے اندرونی حصوں کی صفائی کے لئے زیادہ خوشبو والے صابن کے استعمال نہ کریں کیونکہ ایسے صابن میں عام طور پر کیمیکل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ ویجائنل ہیلتھ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔ اس لیے نقصان دہ صابن کو بھول جائیں اور اس جگہ کی صفائی کے لئے اچھے بیبی شیمپو کا استعمال کریں یا صرف پانی سے اچھی طرح اس جگہ کو صاف کریں ۔
آرام دہ لباس کا انتخاب کریں
زیادہ تنگ کپڑے نہ پہنیں جیسے ٹائٹس جینز وغیرہ لیکن اگر پہننے بھی ہیں تو کوشش کریں زیادہ دیر کے لیے نہ پہنیں گھر میں ڈھیلے اور آرام دہ لباس پہنیں
اس کے علاوہ کاٹن کے انڈر گارمنٹس استعمال کریں زیادہ گرم کپڑے والے اور ٹائیٹ انڈر گارمنٹس پہننے سے بچے تاکہ پسینہ نہ آۓ
ویجائینا کو واش کرنا
صفائ کے لیے صرف پانی کا استعمال کریں اور زیادہ پریشر نہ دیں اس سے آپ نارمل بیکٹریا کو ختم کر سکتی ہیں جس سے انفیکشن ہو سکتا ہے
واش کرتے وقت دھیان رہے کہ ویجائینا کو پہلے واش کریں اور پھر اینل ایریا کو صاف کریں ہمیشہ آگے سے پیچھے کی طرف واش کریں پیچھے سے آگے کی طرف نہ آئیں..اینل ایریا واش کرنے کے بعد ویجائینا کی طرف نہ آئیں کیونکہ اینل ایریا کے جراثیم سے بھی انفیکشن ہو سکتا ہے.
اس کے علاوہ ویجائینا اور اینل ایریا کے درمیان والا حصہ جس کو عجان (perineum) یعنی پرینیم کہتے ہیں اس کو لازمی صاف کریں اگر یہ ایریا نظر انداز کیا جاۓ تو یہاں بیکٹریا کی تعداد بڑھ سکتی ہے اور انفیکشن ہو سکتا ہے اس لیے اس ایریے کو صاف رکھیں

ویجائینا کو خشک رکھیں
واش کرنے کے بعد ویجائینا کو خشک رکھیں
پسینے سے بچنے کے لیے کھلا لباس پہنے
ماہواری کے دوران احتیاط کریں
ہر چار سے چھ گھنٹے کے بعد پیڈ تبدیل کر لیں
ماہواری کے دنوں میں بھی ویجائینا کی صفائ کا خاص خیال رکھیں
صاف انڈر گارمنٹس پہنیں کوشش کریں کہ 2دن سے زیادہ ایک ہی انڈر وئیر نہ استعمال کریں اور انڈر گارمنٹس کو واشنگ مشین کی بجاۓ ہاتھ سے دھوئیں کیونکہ واشنگ مشین میں دھونے سے بیکٹریا اور جراثیم مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے اس لیے انفیکشن سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہاتھ سے دھوئیں
ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں

ڈسچارج کا ہلکا پیلا رنگ اور سرمئی رنگ بدبو دار سوزش خارش اور سرخ ہوجانا
یہ انفیکشن کی علامت ہیں یہ انفیکشن حمل کے دوران بھی ہو جاتے ہیں اگر آپکو یہ انفیکشن ہوجاے تو ڈاکٹر آپکو کوئی کریم بتادیگا
اگر آپکو انفیکشن ہو گیا ہے تو ان احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈاکٹر کو لازمی چیک کروائیں اور اس کے مشورے سے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کریں
شرم کی وجہ سے عموماً خواتین اس بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کرتے ہوئے بھی کتراتی ہیں ۔ یہ ہی لاپرواہی آگے جاکر صحت کے بڑے مسئلے کی وجہ بن سکتی ہے ۔ اس لیے اپنا علاج وقت پر کروائیں

