For any inquiries, support, or feedback, feel free to reach out to PakHeal. Our team is available to assist you with your healthcare needs.

Let’s Stay In Touch

Shopping cart

    Subtotal  0

    View cartCheckout

    حمل کے دوران وہ کون سی علامات ہیں جن کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے؟

    An image of symptoms pregnancy

    Which symptoms during pregnancy should not be ignored?

    Table of Contents

    حمل کے دوران آپ جو کچھ محسوس کررہی ہیں وہ معمول کے مطابق ہے یا نہیں یہ جاننا مشکل ہو سکتا ہے لیکن احتیاط کے طور پر آپ اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر آپ بہتر محسوس نہیں کر رہی ہیں 

    اگر آپ کسی علامت کے بارے میں پر یقین نہیں ہیں یا بہتر محسوس نہیں کررہی ہیں تو اپنی ڈاکٹر کے پاس لازمی جائیں اگر کوئی پریشانی ہے تو ڈاکٹر آپ کو گائیڈ کر دے گی اور اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو آپ اپنی اور بچے کی صحت کی طرف سے مطمئن ہو جائیں گی۔ پریگنینسی کے دوران کچھ علامات ہیں جن کو آپ نے نظر انداز نہیں کرنا اور اگر ان میں سے کوئ بھی علامت آپ میں ہو تو فورا اپنی ڈاکٹر سے رابطہ کریں

    An image of Not Be Ignored during pregnancy symptoms

    متلی یا قے کے ساتھ درد ہونا یا بغیر متلی کے پیٹ میں درد ہونا

    اگر درد شدید ہے یا تیزی سے اٹھ رہا ہے تو یہ قبض،  وائرل انفیکشن ، فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہو سکتا ہے اس کے علاوہ یہ پری ایکلیمسیا(pre- Eclamsia) کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ پری ایکلیمسیا جو  ایسی خطرناک حالت ہے جس پر آپ کو اپنے  بچے کی حفاظت کے لئے فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس لیے اگر آپ کو متلی یا قے کے ساتھ درد ہو یا پیٹ میں ناف کی جگہ درد ہو تو جلد سے جلد اپنی ڈاکٹر کے پاس جائیں..

    بخار کا ہونا

    اگر آپ کو 99 تک بخار ہے لیکن زکام یا زکام کی علامات نہیں ہیں تو اسی دن اپنے ڈاکٹر کو چیک کروائیں اور اگر بخار 101  سے زیادہ ہے تو فوراً ہی جلد سے جلد اپنے ڈاکٹر کے پاس جائیں کیونکہ اتنے تیز بخار کا مطلب ہے کہ آپ کو کوئی انفیکشن ہے

    جو آپ کے بچے کو ایفیکٹ کر سکتا ہے

    ویجائینا سے خون کا آنا

    An image of Vaginal bleeding

    حمل کے دوران کسی بھی وقت خون کا آنا خطرناک پیچیدگی کی طرف اشارہ کرتا ہے

    ناف میں شدید  اور ایک طرف ہونے والے درد کے ساتھ خون کا آنا اکٹوپک(Ectopic) حمل کی وجہ سے ہو سکتا ہے ایکٹوپک حمل  یعنی وہ حالت جب بچہ یوٹرس کے باہر بڑھنا شروع کردیتا ہے اور یہ ایک ایمرجینسی کی حالت ہوتی ہے۔

    اس کے علاوہ بہت زیادہ بلیڈنگ خاص طور پر جب پیٹھ میں یا ناف میں درد کے ساتھ زیادہ خون گرے تو ہو سکتا ہے یہ ایک ابورشن ہو ۔

    حمل کے آخری ایام میں بلیڈنگ کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پلیسنٹا (آنول) بچے دانی سے الگ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ یہ وقت سے پہلے لیبر یعنی وہ لیبر جو 37 ہفتوں کے مکمل ہونے سے پہلے ہی شروع ہوجائے کی نشانی ہے۔  اس لیے اگر ویجائینا سے تھوڑا سا خون آۓ یا ساتھ درد ہو تو فورا ڈاکٹر کے پاس جائیں

    ویجائینا سے پانی یا کسی بھی رطوبت کا ڈسچارج ہونا

    37 ہفتوں سے پہلے ویجائینا سے کسی رطوبت یا پانی کے نکلنے کا مطلب ہے کہ بچے دانی میں آپ کے بچے کی حفاظت کرنے والا  پانی سے بھرا تھیلا زیادہ جلدی پھٹ گیا ہے ایسی حالت میں آپکو چاہیے کہ جلد سے جلد ڈاکٹر کے پاس جائیں ایسی صورتحال میں آپ کی ڈاکٹر آپ کو اسپتال میں داخل کرسکتی ہے تاکہ آپ کو انفیکشن سے بچانے کے لئے علاج ہوسکے اور آپ کو وقت سے پہلے پیدائش کے لئے تیار کیا جاسکے۔

    بچے میں حرکت کا کم ہونا یا نہ ہونا

    An image of decreased or no fetal movement

    اگر حمل کے 21 ہفتوں کے بعد آپ کے بچے نے چوبیس گھنٹوں سے زائد عرصے سے حرکت کرنا بند کردیا ہے یا اس کی حرکت معمول سے کم ہوگئی ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کا بچہ تکلیف میں ہو ایسی حالت میں فورا ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

    حمل کی آخری دنوں میں شدید خارش ہونا

    An image of preeclampsia

    پریگنینسی کے آخری دنوں میں پورے جسم پر شدید خارش کا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ

     آپ کے جگر میں کوئی خرابی ہے، خاص طور پر جب خارش بہت شدید ہو، رات میں زیادہ ہو اور اس خارش کی وجہ سے آپ کی نیند بھی خراب ہو اور آپ کے پیر کے تلووں اور آپ کے ہاتھوں کی ہتھیلیوں میں بھی خارش ہو تو یہ حمل میں پچیدگی کی وجہ بنتی ہے اس لیے ایسی حالت میں ڈاکٹر کے پاس جائیں اور پراپر علاج کروائیں۔

    درد یا جلن کے ساتھ urine کا آنا

    اگر یورین کرتے وقت درد یا جلن ہو اور اس کے ساتھ اگر آپ کو بخار، ٹھنڈ کا لگنا یا کمر میں درد بھی ہے تو آپ کے یورینری ٹریک (urinary tract) یعنی پیشاب کے راستہ میں انفیکشن ہوسکتا ہے۔ یہ گردوں، مثانے  پر اثر ڈالتا ہے۔ اس کا علاج ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اینٹی بایوٹکس سے ہونا چاہئے۔ 

    پری ایکلیمسیا

    یہ بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی حالت ہے لیکن پریگنینسی میں شدید پچیدگی کی وجہ بنتا ہے اس کی بہت سی علامات ہیں اس لیے اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو فورا ڈاکٹر کے پاس جائیں

    جیسا کہ.

    سر میں شدید درد ہونا

    اگر آپ کے سر میں دو یا تین گھنٹوں سے بھی زیادہ دیر تک درد رہے اور نظر  کی پریشانی بھی ہو اور اس کے ساتھ آپ کے ہاتھوں، آنکھوں اور چہرے میں اچانک سوجن ہوجاتی ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو پری ایکلیمپسیا ہو۔

    آنکھوں سے دوہرا دکھائی دینا، دھندلاپن، کم دکھائی  بھی پری ایکلیمپسیا کی ایک علامت ہوسکتی ہے

    اگر حمل کے آخری ایام میں قے ہو اور بخار کے ساتھ پسلی کے ٹھیک نیچے درد ہو تو یہ بھی پری ایکلیمپسیا کی علامت ہوسکتا ہے

    Leave a Comment

    Your email address will not be published. Required fields are marked *