For any inquiries, support, or feedback, feel free to reach out to PakHeal. Our team is available to assist you with your healthcare needs.

Let’s Stay In Touch

Shopping cart

    Subtotal  0

    View cartCheckout

    لیبر پین شروع ہونے کی کیا علامات ہیں اور کب ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے

    An image of signs that labor pains have started

    What are the signs that labor pains have started, and when should you see a doctor?

    Table of Contents

    لیبر پین کب شروع ہوتی ہے یہ بات تجربہ کار مائیں بھی نہیں بتا سکتی کیونکہ اکثر ظاہر ہونے والی نشانیاں غلط بھی ہوسکتی ہیں ۔اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو درد لیبر کا محسوس ہوتا ہے وہ حقیقت میں زیادہ کھا لینے کی وجہ سے پیٹ کا درد ہوتا ہے۔لیبر پین کو پہچاننا اس وقت تک مشکل ہوتا ہے جب تک درد پوری طرح نہ آنے لگیں۔اس لئے یہ جاننے کے لئے کہ ہاسپٹل کب جانا ہے اور کب بچے کی پیدائش کا وقت ہے اس کے لیے کچھ نشانیاں معلوم ہونا ضروری ہیں۔

     

    An image of What are the signs that labor pains have started, and when should you see a doctor?

    پانی کا بہہ جانا

    آپ کے بچے کی حفاظت دراصل پانی کے ایک تھیلے کے ذریعہ ہوتی ہے۔ لیبر کی حالت میں یہ تھیلی ہھٹ جاتی ہے اور پانی رس رس کر نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کی بچہ دانی میں اسی وقت contractions ہوتی ہیں تو اسے لیبر کی ایک علامت مانا جاتا ہے۔

    اکثر حاملہ خواتین اس بات سے ڈرتی ہیں کہ ایسا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے کہ پانی کی تھیلی پھٹ جاۓ۔لیکن ایسا بہت کم خواتین کے ساتھ ہوتا ہےکہ لیبر سے پہلے بچہ دانی میں موجود پانی کی تھیلی پھٹ جاتی ہے اور پھر لیبر پین شروع ہوجاتی ہے ۔اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو بھی پانی ایک دم نہیں بہہ جاتا۔پانی کی تھیلی پھٹ جانا لیبر شروع ہونے کی اہم علامت ہے۔اس کے باوجود 80 فیصد خواتین میں تھیلی پھٹنے کے بعد بھی ولادت میں 8 سے 9 گھنٹے تک لگ جاتے ہیں 

    کسی بھی مادے یا رطوبت کا ڈسچارج ہونا

    An image of the discharge of any substance or fluid

    پریگنینسی کے دوران بچہ دانی/ یوٹرس ایک گاڑھے مادے کے ذریعے بند رہتی ہے یہ مادہ قدرتی طور پر بچے کو انفیکشن سے محفوظ کرتا ہے۔لیکن جیسے جیسے لیبر کا وقت قریب آتا ہے یوٹرس ڈلیوری کے لئے نرم ہونے لگتا ہے۔ساتھ ہی اس سے گاڑھا مادہ ڈسچارج ہونے لگتا ہے بعض اوقات اس کے ساتھ خون بھی شامل ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں ڈلیوری کا وقت چند گھنٹوں ،دنوں بعد بھی ہو سکتاہے۔لیکن یہ بھی لیبر کی نشانی میں سے ایک نشانی ہے۔

    بہت تیز دردوں کا آنا

    درد ہونا لیبر کی واضح نشانی ہے لیکن حمل کے آخری ہفتوں میں ہونے والے غلط دردوں (False labour) کو بھی خواتین لیبر پین سمجھ لیتی ہیں لیکن یہ درد مستقل اورشدید نہیں ہوتے اور خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔یہ درد عام طور پر بھوک یا پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں لہذا ایسے میں کچھ کھاپی لیا جائے تویہ درد خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔

    اصل لیبر پین ڈلیوری تک بڑھتے ہی جاتے ہیں اور کم نہیں ہوتے۔درد آنے کا وقفہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتاجاتا ہے جو دردپہلے 5 سے 10 منٹ کے وقفے سے آتی ہیں وہ پھر 3 سے 5 منٹ کے وقفے سے آنے لگتے ہیں ۔یہ درد کمرسے اٹھ کر پیٹ کی طرف جاتاہے ۔ 

    کمر میں شدید قسم کا درد ہونا

    An image of having severe pain in the back

    اکثر حاملہ خواتین کی کمر میں حمل کے شروع مہینوں سے ہی درد ہوتا رہتاہے۔لیکن اگر یہ درد بہت شدید ہو جائے تو یہ بھی لیبر پین کی نشانی ہے۔عام طور پر بچے کے چہرے اور ماں کی ریڑھ کی ہڈی کے درمیان آنول  ہوتی ہے۔لیکن بعض اوقات بچے کا سر ماں کی ریڑھ کی ہٖڈی کے قریب ہوتا ہے اور اس طرح ماں کی ریڑھ کی ہڈی پر زور پڑتا ہے جس کی وجہ سے درد پیٹ تک تو جاتا ہے لیکن کمر میں بہت شدید درد ہوتا ہے۔کمر کا شدید درد اس بات کی نشانی ہے کہ آپ لیبر کے بالکل قریب ہیں..

    ماں کو لیبر پین کا کب پتہ چلتا ہے

     ہر عورت کی لیبر کی حالت مختلف ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے تقریباً ایک مہینہ پہلے ہی آپ کا جسم لیبر کے لیے تیار ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ کچھ عورتوں میں سروکس(cervix) یعنی بچے دانی کا منہ پہلے ہی کھلنا شروع ہوجاتا ہےاور بچے کا سر پیدائش کی پوزیشن میں جانا شروع ہوجاتا ہے لیکن اگر اس کے ساتھ یہ علامات ہوں تو جان لیں کہ آپ لیبر کی حالت میں ہیں.

    -پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہو، بالکل ویسے ہی جیسے ایام حیض یعنی پیریڈز کے دوران ہوتا ہے

    -ویجائینا سے پانی نکلے لیکن ساتھ ہی بچہ دانی میں contractions محسوس ہوں

    -شدید درد ہو اور درد کا وقفہ کم سے کم ہو

     ڈاکٹر کے پاس کب جائیں

    An image of when you should go to the doctor

     

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ لیبر کی حالت میں ہیں لیکن آپ کوپوری طرح اس کا یقین نہیں ہے تو اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔  اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ عورتیں لیبر کی حالت کے بارے میں نہیں جانتی اور انہیں ڈاکٹر کے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے. 

    فورا ڈاکٹر سے چیک کروائیں اگر:

    -پانی کی تھیلی پھٹ گئی ہو

    -ویجائینا(vagina) سے خون آ جاۓ

    -آپ کو بخارہو، شدید سر درد ہو -کوئ پریشانی ہو یا پیٹ میں درد ہو رہا ہو۔

     

    Leave a Comment

    Your email address will not be published. Required fields are marked *